Connect with us

سیاست

خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج کھیلوں سے اجاگر ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی

Published

on

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ محنتی اور نئے آئیڈیاز کے حامل نوجوان صوبے کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ اے پشاور میں لینڈ روور ڈیفنڈر 6×6 کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جہاں وہ مہمان خصوصی تھے۔

تقریب کا انعقاد خیبرپختونخوا موٹر ایسوسی ایشن نے کیا تھا، جس میں صدر بابر خان یوسفزئی اور سیکریٹری بریگیڈیئر حنیف اللہ سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔

گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں موٹر اسپورٹس کی ترقی نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر صوبے کا مثبت تاثر اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ 13 سال سے صوبے میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچ منعقد نہیں ہوا، حالانکہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کے پی سے تعلق رکھنے والے متعدد کھلاڑی شامل ہیں۔

گورنر نے اعلان کیا کہ 26 جولائی کو گورنر ہاؤس پشاور میں “گورنر کے پی سپورٹس ایوارڈز” منعقد ہوں گے، اور اس کے بعد ’اڈاپٹ پلیئر‘ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

اس موقع پر بابر خان یوسفزئی نے گورنر کی عوام دوست شخصیت کو سراہتے ہوئے ان کا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *