Connect with us

سیاست

بھارت کیساتھ ملٹری لیول سیز فائر جاری ہے مگر بھارتی سیاسی قیادت سے یہ برداشت نہیں ہورہا، اسحاق ڈار

Published

on

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت سیزفائر مؤثر ہے مگر نئی دہلی کی سیاسی قیادت اسے ہضم نہیں کر پا رہی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کمزور معیشت سے نکل کر اب عالمی سطح پر معاشی ترقی کی راہ پر قدم رکھ دیا ہے، اور جی-20 ممالک میں شمولیت ہمارا اگلا ہدف ہے۔

اسحاق ڈار نے بھارتی رویے کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا، تاہم بھارت نہ تو پانی روک سکتا ہے اور نہ ہی دریاؤں کا بہاؤ موڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی کے طور پر بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کیں، اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے پر دشمن کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 4 رافیل طیارے شامل تھے۔

اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ ایک موقع پر امریکہ کے وزیر خارجہ نے فون کر کے بتایا کہ بھارت سیزفائر چاہتا ہے۔ انہوں نے طنزیہ کہا کہ جنگ شروع بھی بھارت نے کی، اور سیزفائر کی درخواست بھی بھارت نے ہی کی۔

افغانستان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے سابق پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے لیے بارڈر کھولنے جیسے فیصلوں نے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *