سیاست
عید سے پہلے خوشخبری, خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 30 مئی تک جاری کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ صوبائی حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل تمام سرکاری ملازمین کو 30 مئی تک تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے تمام سرکاری اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ چونکہ یکم جون کو اتوار کی چھٹی ہے، اس لیے تنخواہیں مہینے کے آخری ورکنگ ڈے (30 مئی) کو ادا کر دی جائیں۔
یہ اقدام ملازمین کی عید کی تیاریوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
ادھر بجٹ 2025-26 کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، جن میں ٹیکسوں میں نرمی اور اخراجات میں کمی کی تجاویز شامل ہیں۔