Connect with us

سیاست

ٹرمپ ٹوائلٹ برش چین میں تجارتی جنگ کے خلاف مزاحمت کی علامت بن گیا

Published

on

چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کے دوران ایک انوکھا اور مزاحیہ ٹوائلٹ برش خبروں کی زینت بن گیا ہے، جس پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل اور معروف زرد بالوں کی نقل کی گئی ہے۔

یہ برش ابتدا میں ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں منظرعام پر آیا، لیکن حالیہ تجارتی تناؤ کے بعد اس کی فروخت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چین کے شہر ییوو میں تیار کیا جانے والا یہ برش اب “ییوو کاؤنٹر اٹیک” کا حصہ بن چکا ہے، جو امریکی محصولات کے خلاف مقامی سطح پر مزاحمت کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

13.9 سے 18.9 یوآن (تقریباً 1.9 سے 2.6 امریکی ڈالر) کی قیمت میں دستیاب یہ برش چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ وُوہان کے ایک ریستوران نے امریکی صارفین سے 104% اضافی سروس چارج وصول کرنے کا اعلان کرکے اس احتجاج کو نئی جہت دے دی ہے۔

یہ برش اب صرف ایک مزاحیہ چیز نہیں بلکہ چینی عوام کے لیے ایک ثقافتی علامت بن چکا ہے جس کے ذریعے وہ امریکی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *