Connect with us

سیاست

نئے سال کی ابتدا اور بلوچ خواتین کی جیت

Published

on

تحریر : ارم نیاز

لق و دق صحرا، خشک و بنجر پہاڑ، نخلستان ، بنجر زمین۔۔کچھ ایسا تصور ابھرتا ہے ذہنوں میں بلوچستان کا۔۔ ایک ایسی سرزمین جہاں کی عوام کو ہمیشہ فرسودہ روایات میں جکڑا ہوا تصور کیا جاتا ہے، جہاں تصور خام خیال میں خواتین کو گھر کی چار دیواری تک محدود رکھنے والی مخلوق تصور کیا جاتا ہے لیکن آئینے کا دوسرا رخ اس قدر حسین اور مثبت ہے کہ پورا پاکستان کا سر فخر سے بلند ہو جائے۔
تصوراتی دنیا سے باہر جھانکیں تو بلوچستان کی خواتین علم و ہنر کی ماہر ہیں۔ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنا نمایاں مقام بناتی چلی جا رہی ہیں۔
خوراک کو خشک کر کے انکو طویل عرصے کیلئے محفوظ رکھنا ہو یا کپڑوں پر خوبصورت کڑاھی کرنی ہو بلوچستان کی خواتین کسی سے کم نہیں۔ اب کھیلوں کے ساتھ ساتھ یہ قابل خواتین تعلیم اور سماجی کارکنان کے طور پر اپنی ایک الگ شناخت بنا رہی ہیں۔
حال ہی میں بلوچستان کی زنیرہ قیوم بلوچ نے اپنی پہچان یونیسیف کی یوتھ کلائمیٹ ایڈووکیٹ کے طور پر کروائی۔ 14 سالہ زنیرہ کو یونیسیف نے پاکستان میں کلائمیٹ ایکشن اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنا یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اپنا نام کم عمری میں درج کروانا ایک اعزاز ہے۔
حب میں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے لڑکیوں کی تعلیم کو کیسے متاثر کیا، یہ زنیرہ کی تحقیق کا مرکز تھا۔ کم عمر زنیرہ قیوم نے  قومی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ یونیسیف پالیسی ریسرچ چیلنج کے فاتحین میں اپنے نام کا اندراج کروایا۔
پچاس سے زائد ممالک کے 100 سے زائد شرکاء کے درمیان پاکستان کا نام روشن کرنے والی ایک اور بیٹی، مشہور وکیل اور نوجوان رہنما طیبہ کاکڑ نے دبئی میں منعقد ہونے والی ون ورلڈ نیکسس بین الاقوامی کانفرنس جس کا موضوع ڈیجیٹل سفارت کاری اور مصنوعی ذہانت کا غلبہ تھا ، میں بہترین مندوب کا ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
بلوچستان کو دنیا بھر میں ایک الگ خوبصورت شناخت دلانے والی دونوں بیٹیاں پوری قوم کی بیٹیوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ پاکستان کو زنیرہ قیوم اور طیبہ کاکڑ پر فخر ہے اور پوری قوم انکی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *