Connect with us

سیاست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ: 62 ہزار آپریشنز، 1667 دہشت گرد ہلاک، 1073 افراد شہید

Published

on

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 2025ء کے دوران دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
ان کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 62 ہزار 113 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں 1667 دہشت گرد ہلاک جبکہ 1073 افراد شہید ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق ان کارروائیوں میں آرمی، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ آپریشنز ہوئے، جبکہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردی کے 4373 واقعات پیش آئے جن میں آرمی کے 584 جوان، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 133 اہلکار اور 356 شہری شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ صرف خیبرپختونخوا میں 514 دہشت گردی کے واقعات ہوئے جن میں 77 دہشت گرد ہلاک اور 198 افراد شہید ہوئے۔
ان کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں 128 افغانی باشندے بھی شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ “ہم خوارج سے عوام کو بچانے کے لیے آپریشن کرتے ہیں، ہمارے لوگ بھی شہید ہوتے ہیں، لیکن کچھ سیاسی عناصر کہتے ہیں کہ آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔”
انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے انسدادِ دہشت گردی آپریشنز عزم و استقلال کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *