Connect with us

سیاست

پی ٹی آئی پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتی، دوبارہ انتخابات ممکن, بیرسٹر گوہر

Published

on

اسلام آباد میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کی جانب سے منعقدہ “آئین کی بالادستی” کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتی اور ملک کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ انتخابات کروائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ صرف یہاں نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی موجود ہے، تاہم یہاں سیاسی قوتیں کمزور ہیں، جس کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ مضبوط ہوچکی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پارٹی نے کچھ نہیں مانگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان 26ویں آئینی ترمیم پر کوئی اتفاق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کمپرومائز نہیں کیا، اسی لیے وہ جیل میں ہیں، اور پی ٹی آئی کو انتخابی مہم تک چلانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ملک میں 175 سے زائد سیاسی جماعتیں موجود ہیں، لیکن آئین کے مطابق حکومت کی مدت پانچ سال ہے، تاہم ملکی حالات کے پیش نظر نئے انتخابات کرائے جاسکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *