Connect with us

سیاست

پاکستان کا امریکی ایف-16 فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم، افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں پر تشویش

Published

on

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان، امریکہ کی جانب سے ایف-16 پروگرام کے لیے 397 ملین ڈالرز جاری کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دیرینہ ہیں اور یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز امریکہ سے غیر قانونی طور پر مقیم 8 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے وطن واپس بھیجا گیا ہے۔ ان کی تفصیلات سے متعلقہ ادارے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے امریکہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

افغانستان میں امریکی فوج کے چھوڑے گئے جدید ہتھیاروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ ہتھیار پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کئی بار یہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھا چکا ہے اور اس کے اثرات خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

پاکستان میں موجود بیرون ممالک منتقلی کے خواہشمند افغان شہریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کی ان سے متعلق مخصوص ڈیڈ لائنز ہیں، اور اگر وہ انہیں لے جانے میں ناکام رہتے ہیں تو متعلقہ ادارے ان کے حوالے سے مناسب اقدامات کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *