سیاست
وانا میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پانچواں روز, دھرنا جاری، شہر میں شٹر ڈاؤن

لوئر جنوبی وزیرستان وانا میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری عوامی دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ اس پُرامن احتجاج کی قیادت وانا متحدہ سیاسی امن پہرہ کے رہنماؤں کے ہاتھ میں ہے، جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگ شریک ہو رہے ہی آج وانا بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جس سے عوام کی دھرنے کے ساتھ گہری وابستگی کا اظہار ہوا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں پھیلتی ہوئی بدامنی، قتل و غارت اور خوف کی فضا کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ وہ پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک ریاستی ادارے موثر سیکیورٹی اور عدل کی یقین دہانی نہیں کرواتے۔