Connect with us

سیاست

عوامی نیشنل پارٹی کا عید قرباں سادگی سے منانے کا فیصلہ، عوامی مسائل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

Published

on

عوامی نیشنل پارٹی نے ملک میں جاری معاشی بدحالی، مہنگائی اور امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر عیدالاضحی سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ فیصلہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ان کے ساتھ عملی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی خوشی تب ہی ممکن ہے جب ہم دوسروں کی ضرورتوں کو سمجھیں اور ان کی مدد کو اپنا فرض سمجھیں۔

انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں مستحقین، غربا اور نادار طبقات کا خاص خیال رکھیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات روایتی اور بڑے اجتماعات کے متحمل نہیں، لہٰذا پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ولی باغ چارسدہ میں نہ کوئی عید اجتماع ہوگا اور نہ ہی عید ملن تقریب منعقد کی جائے گی۔

ایمل ولی خان نے عید کو سادگی، ہمدردی اور ایثار کے اسلامی جذبے کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *