Connect with us

سیاست

سوات سانحے کا اصل ذمہ دار گورنر ہے یا وزیر اعلیٰ؟ الزامات کی سیاست عروج پر

Published

on

سوات سانحہ خیبرپختونخوا میں سیاسی ہلچل کا سبب بن گیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک افسوسناک سانحہ ہے اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت امدادی کارروائیاں ہوتیں تو قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

گورنر نے الزام لگایا کہ صوبے پر گزشتہ 13 سال سے نااہل حکومت مسلط ہے جو کرپشن کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور اگر اخلاقی جرات رکھتے تو استعفیٰ دے دیتے۔

دوسری طرف صوبائی وزیر خوراک ظہیر شاہ طورو نے اس بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر اپنی آئینی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر کے حالات کو مزید خراب کر رہے ہیں۔

یہ صورتحال اس وقت مزید گھمبیر ہو گئی ہے جب دونوں رہنما ایک دوسرے کو سانحے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں اور تحقیقات سے قبل ہی سیاسی جنگ شروع ہو چکی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *