Connect with us

سیاست

راولپنڈی میں ہنی ٹریپ اسکینڈل، جوڑا گرفتار، شہریوں سے لاکھوں کی بلیک میلنگ

Published

on

راولپنڈی پولیس نے ایک میاں بیوی، راحیل اور عروج، کو گرفتار کر لیا ہے جو ایک خوفناک ہنی ٹریپ اسکیم کے ذریعے شہریوں کو پھنسا کر بلیک میل کرتے رہے

ایف آئی آر کے مطابق، ملزمہ نے ایک سرکاری ملازم کو اپنے گھر بلایا، جہاں اس کی قابل اعتراض ویڈیو بنائی گئی۔ بعد ازاں اسے رہا کرنے کے لیے 2 لاکھ روپے اور پھر مزید 5 لاکھ 10 ہزار روپے بلیک میلنگ کے ذریعے وصول کیے گئے۔

جب متاثرہ شخص نے مزید رقم دینے سے انکار کیا، تو ملزمان نے ویڈیو اس کے دوستوں کو بھیج دی، جنہیں بعد میں اسی طریقے سے بلیک میل کر کے مزید 4 لاکھ 10 ہزار روپے ہتھیائے گئے۔

پولیس نے دفعہ 21 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید متاثرین کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے فراڈ سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *