Connect with us

سیاست

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا

Published

on

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، جبکہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ترامیم الگ فہرست میں شامل کی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھیجا جائے گا۔
ترمیم میں آرٹیکل 6 کی شق 2 اے میں تبدیلی کا امکان ہے، جس کے تحت بغاوت سے متعلق کسی بھی عمل کی توثیق کسی عدالت بشمول وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ سے نہیں کی جا سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ساتھ “وفاقی آئینی عدالت” کا نام بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن کی گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

سینیٹ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اجلاس ایک روز قبل طلب کرلیا گیا، جو آج شام پانچ بجے ہوگا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں آئینی ترمیم پر مشاورت کی، جبکہ نوید قمر، شیری رحمان، مرتضیٰ وہاب اور اٹارنی جنرل بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق دو تین اچھی تجاویز پر بات چیت جاری ہے اور آج ووٹنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی ترمیم پر ابہام ہوا تو قومی اسمبلی میں بحث کی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *