سیاست
بھارتی دفاعی نظام کی قلعی کھل گئی: ایئر چیف کا کرپشن اور ناکامیوں کا اعتراف

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل اے پی سنگھ نے پہلی بار کھلے عام اعتراف کیا ہے کہ بھارت کا دفاعی نظام شدید مسائل کا شکار ہے، خاص طور پر ہتھیاروں کی خریداری اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
“ٹائم لائنز کا تصور اب ختم ہو چکا ہے۔”
ایئر چیف نے انکشاف کیا کہ اکثر معاہدے طے پا جاتے ہیں، مگر ہتھیار کبھی نہیں پہنچتے۔ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ بھارت میں دفاعی منصوبے صرف کاغذوں تک محدود رہ جاتے ہیں جبکہ عملی سطح پر کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔
انہوں نے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑی ناکامی تھی۔ بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر یہ آپریشن شروع کیا، لیکن پاکستانی فضائیہ نے زبردست جوابی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر چھ بھارتی طیارے، بشمول جدید رافیل، مار گرائے۔
ایئر چیف کی یہ تنقید بھارتی دفاعی اداروں کی شفافیت، کارکردگی اور تیاری پر کئی سوالات اٹھا رہی ہے۔ دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کو فوری طور پر اپنے دفاعی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔