Connect with us

سیاست

بنوں میں شدت پسندوں اور امن کمیٹی کے درمیان جھڑپ، ایک جاں بحق، تین زخمی

Published

on

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے آلا خیل سردی خیل میں شدت پسندوں اور مقامی امن کمیٹی کے رضا کاروں کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک اسکول ٹیچر بھی شامل ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق شدت پسندوں نے امن کمیٹی کے رضا کاروں پر اچانک حملہ کیا جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا، جب کہ تین زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی اسی علاقے میں شدت پسندوں نے ایک مقامی شہری کو اغوا کیا تھا جس کے بعد مقامی لوگوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو شدت پسندوں کو پکڑا تھا۔ بعد میں دونوں فریقین نے مغویوں کا تبادلہ مذاکرات کے ذریعے کیا تھا۔

علاقے میں ایک بار پھر کشیدگی نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے، اور مقامی آبادی نے سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *