Connect with us

سیاست

باجوڑ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے 4 افراد زخمی، ایک کی حالت نازک

Published

on

قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے گوہاٹی میں جمعرات کی شام اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک گھر پر مارٹر گولہ آ گرا۔ مارٹر گولہ سیف الملوک نامی شخص کے گھر پر گرا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کے نام درج ذیل ہیں

گل ولی ولد ساز ملوک (نوجوان، حالت تشویشناک)

گلاب گل ولد ساز ملوک

سلیمان ولد گل خان

سیدا جان ولد محمد حلیم
(تمام زخمی گوہاٹی ماموند کے رہائشی ہیں)

زخمیوں کو فوری طور پر کیٹیگری ڈی ہسپتال لرخلوزو ماموند منتقل کیا گیا، جہاں گل ولی نامی نوجوان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، مارٹر گولہ کس جانب سے داغا گیا، اس کی نوعیت واضح نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *