Connect with us

سیاست

باجوڑ میں بم دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر اور دو پولیس اہلکار شہید

Published

on

بدھ کے روز باجوڑ کے علاقے ناواگئی میں ایک ہولناک بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی، ایک پولیس سب انسپکٹر اور ایک دیگر اہلکار سمیت چار افراد شہید جبکہ گیارہ شدید زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکہ تحصیل خار کے علاقے سدیق آباد ریلوے کراسنگ کے قریب اُس وقت ہوا جب سرکاری قافلہ علاقے سے گزر رہا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ ایک نصب شدہ ریموٹ کنٹرول  کے ذریعے کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ مقامی عوام اور سیاسی رہنماؤں نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات اور مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *