سیاست
اسحاق ڈار کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، علاقائی امن، تعاون اور اقوام متحدہ سے تعلقات پر گفتگو

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے علاقائی امن، روابط اور کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ ملاقات چین کی صدارت میں منعقدہ وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران ہوئی، جس میں تمام رکن ممالک کے وفود شریک ہوئے۔ صدر شی جن پنگ نے اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور “شنگھائی اسپرٹ” کے تحت کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کی بیجنگ آمد پر انہیں چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور پاکستان کے سفیر خلیل الرحمان ہاشمی نے خوش آمدید کہا۔
2025 کے ایس سی او تھیم “شنگھائی اسپرٹ کو فروغ دینا: عملی اقدامات” کے تحت اجلاس میں خطے میں اقتصادی انضمام، انسداد دہشت گردی، اور روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اسحاق ڈار نے کے تمام اقدامات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔