Connect with us

سیاست

یوکرین اور امریکہ کے درمیان قیمتی معدنیات کے معاہدے پر ابتدائی دستخط

Published

on

یہ معاہدہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، جو امریکہ کو یوکرین کی نایاب معدنیات تک خصوصی رسائی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل فروری میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ متوقع تھا لیکن اوول آفس میں صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان تلخ کلامی کے باعث تاخیر ہوئی۔

یوکرین کی نائب وزیر اعظم یولیا سویریدینکو نے کہا کہ یہ یادداشت نہ صرف معاشی شراکت داری کی بنیاد رکھتی ہے بلکہ جنگ کے بعد یوکرین کی بحالی کے لیے سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کی راہ بھی ہموار کرتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ معاہدے کی مکمل تفصیلات آئندہ ہفتے دستخط کے لیے تیار ہوں گی، جبکہ زیلنسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ یادداشت دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کی عکاسی کرتی ہے، جسے یوکرین کی پارلیمنٹ سے منظوری درکار ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *