Connect with us

سیاست

چھ ماہ میں لاہور میں اسنیچنگ اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تاریخی کمی

Published

on

لاہور پولیس نے 2025 کے ابتدائی چھ مہینوں میں جرائم کی شرح میں غیر معمولی کمی کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں گاڑی چھیننے کے 51 واقعات ہوئے جبکہ 2025 میں صرف 15، یعنی 71 فیصد کمی دیکھی گئی۔ 2024 کے مقابلے میں بھی 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس سے بھی زیادہ حیران کن اعداد و شمار ڈکیتیوں کے ہیں: 2023 میں 12,797 وارداتیں جبکہ 2025 میں صرف 2,443 — یعنی 81 فیصد کمی!

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی جدید نگرانی، مؤثر پیٹرولنگ، اور انٹیلی جنس پر مبنی فوری کارروائیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ لاہور پولیس کا آپریشنز وِنگ اب شہری جرائم کی روک تھام کا مثالی ماڈل بنتا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *