سیاست
پاکستان کے جائز مطالبات پر افغان طالبان کا انکار، استنبول مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار
ذرائع کے مطابق استنبول میں جاری پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات تیسرے دن بھی کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے منطقی اور جائز مطالبات کو افغان طالبان کا وفد مکمل طور پر تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔
میزبان ممالک نے پاکستان کے موقف کو معقول قرار دیا ہے جبکہ افغان وفد خود بھی ان مطالبات کو درست سمجھتا ہے، مگر وہ ہر فیصلے سے قبل کابل انتظامیہ سے ہدایات لے رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے کابل سے مکمل کنٹرول کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی وفد نے بارہا واضح کیا کہ یہ مطالبات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ تاہم کابل کی جانب سے مثبت جواب نہ آنے کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق کابل میں کچھ عناصر کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
