Connect with us

سیاست

وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ نوی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ عالمی پلیٹ فارم دنیا بھر کے سربراہان، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو عالمی معیشت کے مستقبل پر بات چیت کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، کانفرنس کا موضوع اس سال اختراع، پائیداری، معاشی شمولیت اور جغرافیائی تبدیلیاں ہے، جس میں پاکستان اپنی شامل ترقی کی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو نمایاں کرے گا۔

وزیراعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

دورے کے دوران شہباز شریف کی ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی متوقع ہے، جبکہ وہ عالمی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ تجارتی تعاون، توانائی، اور افرادی قوت کے تبادلے پر بات چیت کی جا سکے۔

یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب سعودی عرب نے حال ہی میں پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسلٹی اور پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کا اعلان کیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کی علامت ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *