Connect with us

سیاست

نیو یارک کے نومنتخب میئر ظوہران ممدانی، پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے

Published

on

نیو یارک سٹی کے نومنتخب میئر ظوہران ممدانی نے اپنی انتخابی کامیابی کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے شائقین کے دل بھی جیت لیے۔

34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ رہنما، جن کے والدین افریقہ اور بھارت سے تعلق رکھتے ہیں، اس وقت خبروں میں آئے جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی مہم ٹیم کو رمیز راجہ کا مشہور جملہ سناتے ہیں

“To snatch defeat from the jaws of victory.”

یہ جملہ رمیز راجہ اکثر دلچسپ کرکٹ مقابلوں میں استعمال کرتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رمیز راجہ نے خود اسے “ایکس” پر ری شیئر کیا اور ظوہران ممدانی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا

“مبارک ہو مسٹر ممدانی! آپ نے سیدھی بیٹ سے کھیلا اور ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیلتے۔ آپ پر فخر ہے”

یہ کلپ نہ صرف امریکہ بلکہ پاکستان اور جنوبی ایشیا میں بھی دلچسپی کا باعث بنا، جہاں لوگوں نے اسے کھیل اور سیاست کے خوبصورت امتزاج کے طور پر سراہا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *