Connect with us

سیاست

رانا ثناءاللہ کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا مطالبہ واضح، قانونی اور ناقابلِ مذاکرات ہے

Published

on

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو بین الاقوامی قانون کے مطابق اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے ہیں اور افغان حکام کو چاہیے کہ وہ دہشتگردوں کی سرگرمیاں روکیں اور ایک مؤثر نظام تشکیل دیں۔

اگرچہ ان کا لہجہ سخت تھا، مگر انہوں نے افغانستان کو برادر اسلامی ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 40 برس سے افغان عوام کی میزبانی اور خدمت کی ہے۔ تاہم، انہوں نے موجودہ افغان حکمرانوں کو فتنہ خوارج قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارت انہیں پاکستان کے خلاف اکسا رہا ہے اور مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان کی فوج اور قیادت ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور خبردار کیا کہ اگر افغانستان نے سرحدی تحفظ کی ذمہ داری پوری نہ کی تو پاکستان خود یہ ضمانت حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو سرحد پر ’بفر زون‘ قائم کیا جائے گا تاکہ قومی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *