Connect with us

سیاست

خلیجی ممالک کا اسرائیلی نقشے پر شدید ردعمل

Published

on

قطر، یو اے ای اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک نے اسرائیل کے ایک نقشے کی اشاعت پر سخت مذمت کی ہے جس میں فلسطین، اردن، لبنان اور شام کے علاقوں کو اسرائیلی سرزمین قرار دیا گیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے اس نقشے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل خطے میں امن کے امکانات کو متاثر کر سکتا ہے۔ قطر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو روکا جائے۔

یو اے ای نے اس نقشے کو قبضے کو وسعت دینے کی ایک دانستہ کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

سعودی عرب نے بھی ان دعووں کو ریاستی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات خطے میں استحکام کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

مارچ دو ہزار تئیس میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹرچ کی جانب سے اردن کو شامل کرنے والے نقشے کی اشاعت کے بعد، یہ تنازع ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *