Connect with us

سیاست

کاٹلنگ میں بیوی کی فائرنگ سے موٹروے پولیس کا اہلکار جاں بحق

Published

on

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے میاں خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بیوی نے فائرنگ کر کے اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص محمد زبیر موٹروے پولیس میں سپاہی تھا اور تین کمسن بچوں کا باپ تھا۔ واقعہ کے بعد تھانہ بایزئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ واقعے نے علاقہ مکینوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *