Connect with us

سیاست

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا

Published

on

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی بحران مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ ہزاروں فلسطینی خاندان خوراک، پانی اور پناہ گاہوں کے لیے سخت مشکلات میں مبتلا ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ جنوبی، وسطی اور شمالی غزہ کے علاقے یکساں طور پر مصائب کا شکار ہیں۔ کئی خاندان خیموں یا قبرستانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

ایک مقامی شہری ابو عمّارہ کے مطابق ان کے 12 افراد ایک چھوٹے خیمے میں رہ رہے ہیں، اور اکثر دن کھانے کے بغیر گزر جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر واپس نہیں جا سکتے کیونکہ ان کا علاقہ اسرائیلی فوج کے مطابق “غیر محفوظ زون” میں شامل ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق 15 ہزار فلسطینیوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے لیکن رفح بارڈر تاحال بند ہے۔ گزشتہ روز صرف 41 شدید زخمیوں کو نکالا گیا۔

دوسری جانب، غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 68 ہزار 280 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت کے مطابق جنگ بندی کے بعد بھی 89 فلسطینی شہید اور 317 زخمی ہوئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *