Connect with us

سیاست

اسد قیصر اور علی امین گنڈاپور کا نیا احتجاجی پلان، ہدف صرف عمران خان کی رہائی

Published

on

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعلان کیا ہے کہ اس بار پارٹی کچھ نیا اور مختلف کرے گی، جس کا واحد مقصد عمران خان کی رہائی ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا

“ہم نہ خوف میں آئیں گے نہ لالچ میں۔ اب کی بار ہم کچھ نیا کریں گے اور عمران خان کی رہائی اس تحریک کا پہلا اور بڑا ہدف ہوگا۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پلان جی ڈی اے، محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے، اور پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد باضابطہ آغاز ہوگا۔

دوسری طرف، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سخت الفاظ میں اعلان کیا:

“اب کی بار تحریک آر یا پار ہوگی، میں خندق کھودوں یا سرنگ، کسی کو نہیں بتاؤں گا۔ اس بار ہم ہتھیار لے کر آئیں گے۔ اگر تم ہمارے سینوں پر گولیاں مارو گے تو ہماری گولیاں تمہاری کمر چیر دیں گی۔”

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امریکہ میں آرمی چیف کے خلاف مظاہروں کی حمایت کرتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا

“عمران خان ہمارا لیڈر ہے۔ اگر اوورسیز پاکستانی دنیا کے کسی بھی کونے میں احتجاج کرتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔”

پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے ان سخت بیانات کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *