Connect with us

سیاست

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے، پاک فوج فولادی دیوار کی طرح دشمن کے سامنے ڈٹی رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

Published

on

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں اور ملکی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ  کے دورے کے دوران انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے سرحدی حالات، سیکیورٹی صورتِ حال اور سوشل میڈیا کے کردار پر گفتگو کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر دشمن کے خلاف فولادی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی اور ملکی دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، جو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔

دورے کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *