Connect with us

سیاست

پاکستان نیوی کا تاریخ ساز آپریشن، 972 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط

Published

on

پاکستان نیوی نے منشیات کے خلاف ایک شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کر لی ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائی پاکستان نیوی کے علاقائی سمندری سلامتی، عالمی امن اور منشیات و اسمگلنگ کے خلاف اجتماعی عزم کی واضح مثال ہے۔
پی این ایس یارموک نے یہ آپریشن کومبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت انجام دیا، جو سمندری استحکام اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کام کرتی ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس یارموک کے عملے کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سراہا اور کہا کہ پاکستان نیوی قومی اور عالمی سطح پر سمندری امن و سلامتی کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی قیادت میں کی جانے والی یہ مشترکہ کارروائی دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون اور اعتماد کو مزید مضبوط کرے گی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ مہارت اور خطے میں امن کے لیے اس کے عزم کی روشن مثال ہے۔
صدر نے کہا کہ یہ کامیابی عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو مزید مضبوط کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *