Connect with us

سیاست

فوربز نے مریم نواز کے ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کی تعریف کر دی

Published

on

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں اور ان کا گورننس ماڈل عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند ہی ماہ میں ستھرا پنجاب پروگرام نے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی ہے اور امریکی کانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فوربز نے تسلیم کیا ہے کہ مریم نواز نے 75 سال سے درپیش مسئلہ چند ماہ میں حل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے صفائی صرف بڑے شہروں کے پوش علاقوں تک محدود تھی مگر اب دیہاتوں میں بھی وہی معیار اپنایا گیا ہے جو شہری علاقوں میں ہے۔ ان کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام نے شہری و دیہی علاقوں کا فرق ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوربز میگزین نے مریم نواز کے اقدامات اور گورننس ماڈل کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ دنیا ستھرا پنجاب پروگرام سے سیکھنا چاہتی ہے۔

اسی دوران پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبہ علم، ٹیکنالوجی اور انسانی ترقی کی مثال بن رہا ہے۔ ان کے مطابق اگلے چار سال میں پنجاب ایک مثالی ٹیکنالوجی ماڈل کے طور پر اُبھرے گا اور مریم نواز جدید پنجاب کی بانی کے طور پر پہچانی جائیں گی۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی پہلی آئی ٹی پالیسی متعارف کرا دی ہے جبکہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، اسکل ڈویلپمنٹ اور آئی ٹی کے شعبے سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ مریم نواز آئی ٹی سٹی اور پنجاب کی پہلی اے آئی یونیورسٹی قائم کر رہی ہیں، جہاں عالمی اداروں اور یونیورسٹیوں کو دفاتر کھولنے کی دعوت دی گئی ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی بجٹ اسی وژن کا حصہ ہے۔ نصاب، اسکولوں، کلاس رومز، لیبارٹریوں اور جدید سہولیات کی فراہمی — جبکہ اے آئی، روبوٹکس اور انجینئرنگ جیسے مضامین ہر اسکول تک پہنچانا — “جدید پنجاب” کی بنیادی شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے تعلیم کے ساتھ اسکولوں میں کھانے کی فراہمی بھی شروع کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *