Connect with us

سیاست

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا اسلاموفوبیا اور انتہاپسندی کے بڑھتے رجحان پر شدید اظہارِ تشویش

Published

on


پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تیسرے اجلاس میں دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا، عدم برداشت اور دائیں بازو کی انتہاپسندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی مشیر سائمہ سلیم نے کہا کہ مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا اور مسلمانوں کو اجتماعی طور پر بدنام کرنا عالمی امن اور انصاف کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ آئین میں درج ہے، جو قائداعظم محمد علی جناح کے تصورِ مساوات، برداشت اور مذہبی آزادی سے الہام لیتا ہے۔

سائمہ سلیم نے اقلیتوں کے لیے حکومتی اقدامات جیسے مختص نشستیں، وظائف، فلاحی فنڈز، عبادت گاہوں کی بحالی اور سماجی شمولیت کے پروگرامز پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ریاستی سطح پر مذہبی تعصب، نفرت انگیز بیانیہ اور اقلیتوں پر حملے معمول بنتے جا رہے ہیں۔

پاکستانی نمائندہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نفرت کے خلاف متحد ہو کر اور اخلاقی جرات کے ساتھ اس مسئلے کا سامنا کرے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *