صحت
محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں کرپشن زدہ افسر کی تعیناتی، ڈاکٹرز سراپا احتجاج

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی متنازعہ کارروائیوں کا ایک اور باب سامنے آگیا، جب مبینہ طور پر مالی بدعنوانی میں ملوث افسر ڈاکٹر عامر اسرار کو ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) تعینات کر دیا گیا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک انکوائری کمیٹی نے 13 سال قبل ہی ڈاکٹر عامر اسرار پر کرپشن کے الزامات کو درست قرار دے کر کارروائی کی سفارش کی تھی، لیکن تاحال ان سفارشات پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
اس متنازعہ تعیناتی پر ڈاکٹرز تنظیموں اور اسپتال کے عملے نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور ناانصافی قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق، صحت کارڈ کے فنڈز میں مبینہ کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن اور کور کمانڈر پشاور کو باقاعدہ طور پر تحریری شکایات بھی ارسال کی گئی ہیں۔