Connect with us

صحت

پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے پولیس اہلکار شہید, بلوچستان میں افسوسناک واقعہ

Published

on

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پیر کے روز پولیو ویکسینیشن ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ یہ واقعہ کلی محمد حسنی کے علاقے میں پیش آیا۔

شہید ہونے والے اہلکار عبد الوحید کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا۔ ان کی میت کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بیان میں کہا کہ “پولیو مہم قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ ہم شہید عبد الوحید کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔”

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا، “ہم شہید عبد الوحید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بچوں کے محفوظ مستقبل کے محافظوں پر حملہ ناقابل فہم اور ناقابل برداشت ہے۔ حملہ آوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔”

ادھر، سات روزہ انسداد پولیو مہم بلوچستان میں جاری ہے، جس میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کے قطرے بھی دیے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسینیشن کر رہی ہیں۔

ایم این اے اور فرسٹ لیڈی آصفہ بھٹو زرداری نے عوام سے مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی مقصد ہے، آئیں سب مل کر پاکستان کو پولیو فری بنائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *