Connect with us

صحت

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان

Published

on

محکمہ موسمیات نے آج کے دن خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ جبکہ سندھ اور بلوچستان میں موسم بدستور شدید گرم اور خشک رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات، دیر، ایبٹ آباد، مردان اور پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ پنجاب کے شہر لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بھی بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں کل کی بارش کے بعد درجہ حرارت میں معمولی کمی تو آئی ہے، لیکن آج بھی موسم گرم ہی رہے گا اور درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *