Connect with us

صحت

میننجائٹس ویکسین کی آمد، لیکن سعودی عرب نے شرط ختم کر دی

Published

on

پاکستان میں عمرہ زائرین کے لیے لازمی قرار دی گئی میننجائٹس ویکسین کی کھیپ پہنچ گئی، مگر حیران کن طور پر سعودی عرب نے ویکسین کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا

نجی دوا ساز کمپنی کی درآمد کردہ سینتیس ہزار پانچ سو خوراکوں کو مختلف صوبوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، جبکہ پنجاب کو سولہ ہزار خوراکیں دی گئی ہیں۔ لاہور میں عمرہ زائرین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر وہاں ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جہاں یہ چھ ہزار پانچ سو روپے میں دستیاب ہوگی۔

ویکسین کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے حکومت نے خریداری کو پاسپورٹ، سعودی ویزہ، اور کنفرم ایئرلائن ٹکٹ سے مشروط کر دیا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ویکسین کی قلت پر شکایات کے بعد پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فوری اقدامات کیے اور یقین دہانی کرائی کہ سپلائی چین دو دن میں مکمل بحال ہو جائے گی۔ سیکریٹری صحت نادیہ ثاقب نے بھی دوا ساز کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ کسی بھی قلت سے بچنے کے لیے ویکسین کا بیک اپ اسٹاک رکھا جائے۔

اگرچہ سعودی عرب نے ویکسین کی شرط ختم کر دی ہے، مگر جو زائرین پہلے سے ویزہ حاصل کر چکے ہیں، انہیں پرانی پالیسی کے مطابق سفر سے دس دن پہلے ویکسین لگوانا ضروری ہوگا۔

کیا سعودی عرب نے ویکسین کی شرط پاکستان میں ترسیل کے بعد ختم کی؟ اس غیر متوقع فیصلے پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *