Connect with us

صحت

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

Published

on

پاکستان محکمہ موسمیات نے 14 اپریل سے ملک بھر میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے، جو کہ خاص طور پر دیہی علاقوں اور کھلی فضا میں کام کرنے والے افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

کراچی اور جنوبی پاکستان کے دیگر حصوں میں راتیں بھی معمول سے زیادہ گرم ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں برف کے تیزی سے پگھلنے اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، دھوپ سے بچیں، اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں۔ کھیتوں اور تعمیراتی مقامات پر کام کرنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے ٹھنڈے اوقات میں کام کریں، سایہ دار جگہیں قائم کریں اور وقفے وقفے سے آرام کریں۔

ہیٹ ویو کے دوران جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی سے بچنے کے لیے  کا استعمال بھی تجویز کیا گیا ہے۔ طبی ماہرین نے گرمی سے نڈھال ہونے کی علامات — جیسے چکر آنا، متلی، کمزوری اور ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا — کی شناخت اور فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *