Connect with us

صحت

رنگوں کا ہماری زندگی اور مزاج پر اثر، ماہرین کی تحقیق

Published

on

رنگ ہماری زندگی، مزاج اور جذبات پر گہرا اثر ڈالتے ہیں اور کلر تھراپی کے ذریعے ذہنی دباؤ کم کرنے اور بیماریوں کے علاج میں مدد لی جا سکتی ہے۔ آج نیوز کی خصوصی سحری ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر امِ راحیل نے اس موضوع پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ غصہ زیادہ کرنے والے افراد کو لال رنگ سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ خون کی گردش بڑھاتا ہے اور جذبات کو مزید بھڑکا سکتا ہے۔ ان کے لیے سفید اور ہرے رنگ موزوں ہیں، جو مزاج پر خوشگوار اثر ڈالتے ہیں۔ دوسری جانب، جو لوگ کم توانائی محسوس کرتے ہیں، ان کے لیے لال رنگ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ جسم میں توانائی پیدا کرتا ہے۔

ڈاکٹر امِ راحیل نے کہا کہ چاہے ہم رنگوں پر یقین رکھیں یا نہ رکھیں، یہ ہمارے رویے اور مزاج پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ سردیوں میں ہم گہرے رنگوں کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ گرمیوں میں ہلکے رنگ زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ خوشی اور غم کے مواقع پر بھی ہم مختلف رنگوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالا رنگ اپنے اندر روشنی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس لیے گرمیوں میں ہلکے رنگوں کا استعمال زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *