Connect with us

صحت

خیبرپختونخوا میں کرپشن اور نااہلی پر 10 ہیلتھ افسران برطرف، 1.7 ارب روپے کی وصولی کا نوٹس جاری

Published

on

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے محکمہ صحت کے 10 اعلیٰ افسران کو کرپشن، نااہلی اور بدانتظامی کے الزامات میں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے جبکہ ان تمام افسران کو فی کس 17 کروڑ روپے کی وصولی کا شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، افسران کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی تھیں اور انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع بھی دیا گیا تھا، تاہم تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات اور شواہد کی روشنی میں وزیر اعلیٰ نے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا۔

برطرف کیے گئے افسران میں شامل ہیں

سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ

سابق ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ

ڈرگ انسپکٹر

لاجسٹک آفیسر

اکاؤنٹنٹ

کمپیوٹر آپریٹرز

فارمیسی ٹیکنیشن

ان تمام افراد کو 10 سے 14 دن کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں کوئی جواب موصول نہ ہوا تو اسے ثبوت سمجھا جائے گا اور یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس قدم کو محکموں کی شفافیت، کارکردگی اور احتساب کو بہتر بنانے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *