Connect with us

صحت

تنہائی ہر سال 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن رہی ہے: عالمی ادارۂ صحت

Published

on

عالمی ادارۂ صحت نے ایک سنگین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنہائی اب ایک عالمی صحت کا بحران بن چکی ہے، جو ہر سال 8 لاکھ 71 ہزار سے زائد اموات کا سبب بنتی ہے۔

نئی رپورٹ میں  نے تنہائی اور سماجی تنہائی کو “ہماری صدی کا صحت عامہ کا چیلنج” قرار دیا ہے، اور حکومتوں و معاشروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سماجی ربط کو قومی صحت پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا:
“ہم ایسے دور میں ہیں جہاں لوگ ڈیجیٹل طور پر جُڑے ہیں، مگر جذباتی طور پر پہلے سے کہیں زیادہ تنہا محسوس کر رہے ہیں۔”

رپورٹ کے مطابق ہر 6 میں سے 1 فرد دنیا بھر میں تنہائی کا شکار ہے، خاص طور پر نوجوان اور کم آمدنی والے ممالک کے لوگ زیادہ متاثر ہیں۔

تنہائی نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی بیماریوں کا بھی سبب بن رہی ہے، جن میں فالج، دل کے امراض، شوگر، یادداشت کی کمزوری، ڈپریشن، اور خودکشی کے خیالات شامل ہیں۔

 نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی روڈ میپ پیش کیا ہے، جس میں پالیسی سازی، تحقیق، کمیونٹی پروگرام، اور منفی سماجی رویوں کو بدلنے پر زور دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *