کھیل
بھارت کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار
بھارت کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کو نقصان پہنچانے اور خالی اسٹیڈیمز کا تاثر دینے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہو گئی ہیں۔
پاکستان میں جاری PSL 2025 میں نہ صرف بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت جاری ہے بلکہ کئی نامور کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کو رد کر کے پاکستان کو ترجیح دی ہے۔
کراچی کنگز کی نمائندگی ڈیوڈ وارنر، ٹم سیفرٹ، محمد نبی اور جیمز ونس جیسے کھلاڑی کر رہے ہیں، جبکہ پشاور زلمی نے ٹام کوہلر کیڈمور، نجیب اللہ زدران اور لوک ووڈ جیسے اسٹارز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ٹائمل ملز اور جمی نیشم میدان میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں پر شرکت سے باز رہنے کے لیے سفارتی دباؤ بھی ڈالا گیا، مگر ناکامی ہوئی۔ پاکستانی عوام اور کرکٹ سے محبت نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
یہ ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان عالمی کرکٹ کا اہم مرکز بن چکا ہے اور بھارتی پروپیگنڈا اب کسی کو متاثر نہیں کر رہا۔
