Connect with us

سیاست

ڈی جی آئی ایس پی آر کا اعلان، خیبرپختونخوا میں 917 دہشت گرد ہلاک، دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

Published

on


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج عوام کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، خصوصاً خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ اس سال اب تک خیبرپختونخوا میں 917 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں، جو گزشتہ دس سالوں کے دوران سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 2024 میں 14 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے جن میں 769 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں 577 اور 2025 میں اب تک 516 پاکستانیوں نے شہادتیں دیں، جن میں فوجی جوان، پولیس اہلکار اور عام شہری شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ نیٹ ورک سرگرم ہے، جبکہ عدالتی نظام کی کمزوری کے باعث دہشت گردوں کو سزائیں نہیں ملتیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہا ہے، اور افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گرد عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ پاک فوج وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور دہشت گردی کی جڑوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *