Connect with us

سیاست

انڈیانا میں فضائی حادثہ: ویتنامی خاتون پائلٹ کا خواب ادھورا رہ گیا

Published

on

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر گرین ووڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 44 سالہ ویتنامی پائلٹ این تھو نیوین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ گرین ووڈ ایئرپورٹ سے روانگی کے فوراً بعد پیش آیا، طیارہ فضا میں گھومتا ہوا ایک پیٹرول پمپ کے پیچھے جاگرا۔ پائلٹ اکیلی سوار تھیں اور حادثے میں کوئی زندہ نہ بچ سکا۔

این تھو نیوین دنیا کا تنہا چکر لگانے والی پہلی ویتنامی خاتون پائلٹ بننے کے مشن پر تھیں۔ ان کا یہ سفر 27 جولائی کو اوشکوش، وسکونسن سے شروع ہوا تھا اور ان کی اگلی منزل پنسلوانیا تھی۔

حادثے سے چند لمحے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا: “یہ صرف ایک پرواز نہیں بلکہ ایک مشن ہے، اگلی نسل کی ایشیائی خواتین پائلٹس اور انجینئرز کے لیے۔”

نیوین نے پرڈیو یونیورسٹی سے ریاضی اور ایرو ناٹکس میں تعلیم حاصل کی، جارجیا ٹیک سے ایرواسپیس انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی اور ڈریگن فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی میں چیف انسٹرکٹر تھیں۔ انہوں نے 2018 میں “ایشیائی خواتین برائے ایرواسپیس و ایوی ایشن” کے نام سے تنظیم بھی قائم کی تھی تاکہ ایشیائی خواتین کو ہوا بازی میں آگے بڑھنے کا موقع ملے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *