سیاست
بھارتی ریڈیولوجیکل رپورٹ نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کر دی: براہموس میزائل ڈپو تباہ، علاقہ تابکاری کا شکار
بھارت کے نیشنل ریڈیولوجیکل سیفٹی ڈویژن کی ایک حالیہ رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی پنجاب میں واقع براہموس میزائل ڈپو 10 مئی کو پاکستانی حملے میں تباہ ہوا، جس کے بعد علاقے میں تابکاری کے پھیلاؤ کا خطرہ پیدا ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے فوراً بعد تین کلومیٹر کے دائرے میں انخلاء کا حکم دیا گیا، جبکہ پانچ کلومیٹر کے اندر رہنے والے افراد کو دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی تاکہ تابکاری کے ممکنہ اثرات سے بچا جا سکے۔
یہ پیش رفت پاکستان کے اس مؤقف کی واضح تصدیق ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 10 مئی کو پاکستانی جوابی کارروائی میں بھارتی میزائل ذخیرہ گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے سے عالمی سطح پر بھی اس واقعے کی سنگینی اجاگر ہو گئی ہے۔
دفاعی ماہرین اور ماحولیاتی ادارے طویل مدتی آلودگی اور سیکیورٹی خطرات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارتی حکام نے تاحال اس رپورٹ پر کوئی عوامی بیان یا ردعمل جاری نہیں کیا، جس سے قیاس آرائیوں اور عوامی بےچینی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
