Connect with us

ٹیکنالوجی

ناسا نے 21 گھنٹوں کے سال والا سیارہ دریافت کر لیا

Published

on

ناسا کے سائنسدانوں نے ایک انتہائی انوکھا سیارہ دریافت کیا ہے جس کا ایک سال صرف 21 گھنٹوں پر محیط ہے۔ یہ سیارہ نیپچون کے سائز کا ہے اور اپنے سورج کے گرد انتہائی قریب فاصلے پر گردش کرتا ہے، جس کی وجہ سے یہ بہت زیادہ گرم ہے۔

یہ سیارہ ’ہاٹ نیپچونز‘ کی نایاب کیٹگری سے تعلق رکھتا ہے، جن کی خصوصیت ان کا چھوٹا سائز اور اپنے سورج کے گرد مختصر مدار ہے۔ ناسا کے مطابق، یہ اپنی نوعیت کی چوتھی دریافت ہے، اور یہ دریافت اس بات کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے کہ اس طرح کے سیارے کیسے وجود میں آتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق، ایسے سیارے کی تلاش سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ نیپچون جیسے سیارے اتنی زیادہ حرارت اور قربت کے باوجود کیسے اپنی موجودگی برقرار رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *