Connect with us

ٹیکنالوجی

پاکستان میں بھی جلد سٹرکوں پر الیکٹرک گاڑیاں چلتے ہوئے دیکھی جائے گئی

Published

on

تحریر : ذیشان کاکاخیل

حکومت پاکستان کا الیکٹر وہیکلز متعارف کرنے اور تیزی سے پاکستان میں اس گاڑیوں کے استعمال ہو بڑھانے کے لیے اقدامات تیز کردی ہے۔ پاکستان میں نئی انرجی وہیکل پالیسی متعارف کرتے ہوئے اس پر تمام صوبوں سے تجاویز طلب کرلی ہے۔نئی پالیسی وفاقی محکمہ انڈسٹری و پروڈکشن نے تیاری کی ہے جس میں نہ صرف خیبرپختونخوا حکومت بلکہ ملک کے دیگر صوبوں سے بھی تجاویز طلب کرلی گئی ہے۔ موجود پالیسی کے مطابق پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز جلد متعارف کرائی جائے گی۔ کیونکہ پاکستان میں ٹرانسپورٹ سیکٹر سے سالانہ 200 ملین میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے۔ اتنی بڑی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ماحول دشمن ہونے کے ساتھ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ اس لئے اب یہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے الیکٹرل وہیکلز متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے۔ دستاویزات کے مطابق حکومت پاکستان نے الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اعلان 2019 میں کیا تھا لیکن کورونا وبا کے دوران اس پالیسی پر عملی طور پر کام شروع نہ کیا جاسکا اس لئے اب کوشش کی جارہی ہے کہ جلد از جلد اس پر عملی کام شروع کیا جائے۔دستاویز کے مطابق اب تک پاکستان میں 51 نجی کمپنیوں نے الیکٹرک وہیکلز کے لیے لائسنس حاصل کئے ہے۔ ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں دو،تین اور چار وہیلر الیکٹرک وہیکلز چلائی جائے گی۔ کمپنیوں کی دلچسپی بڑھانے اور اس پالیسی کو نافذ العمل بنانے کے لیے متعدد مرعات اور سہولیات دی جائیں گی۔ ان سہولیات میں جہاں اسٹیشنز لگانے والوں کا خصوصی خیال رکھا جائے گا تو وہی الیکٹرک گاڑیاں خریدنے اور استعمال کرنے والوں کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *