کھیل
چمپئینز ٹرافی, محسن نقوی کا آئی سی سی کو دو ٹوک جواب
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ ہم زخم سہہ لیں گے لیکن اپنی بے عزتی نہیں کروائیں گے۔
محسن نقوی نے آئی سی سی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی دباؤ میں آئے بغیر اپنے حق پر قائم رہے گا۔ یہ ملاقات چمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے متعلق آئی سی سی کے اہم اجلاس سے پہلے ہوئی۔
چیئرمین پی سی بی نے زور دیا کہ پاکستان کی کرکٹ کی عزت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میزبانی کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔