Connect with us

سیاست

وفاقی حکومت نے عمرہ کے لیے مستند کمپنیوں کی فہرست جاری کردی

Published

on

وفاقی حکومت نے عازمین عمرہ کو فراڈ سے بچانے کے لیے 1447 ہجری کے لیے مستند عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق 113 کمپنیوں کو سرکاری طور پر منظور کیا گیا ہے اور ان کی تفصیلات وزارت کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں جہاں عازمین عمرہ بکنگ سے پہلے کمپنی کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ تمام ادائیگیاں صرف کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائیں اور ہر صورت میں رسید اور معاہدے کی کاپی حاصل کی جائے۔

وزارت کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر مجاز ایجنٹس سے بچاؤ اور عازمین کو محفوظ اور شفاف سہولت فراہم کرنا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *