کھیل
فرانسیسی سائیکلسٹ خیرپور پہنچ گیا، پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف

فرانس سے تعلق رکھنے والے سیاح فلپ، جو 15 سے زائد ممالک کا سائیکل پر سفر کر چکے ہیں، خیرپور پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کنب پہنچنے پر فلپ نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے اور ملک کی خوبصورتی اور عوام کی محبت کو سراہا۔
فلپ نے اٹلی، البانیہ، یونان، سائبیریا، ترکی اور ایران کا سفر کرنے کے بعد پاکستان کا رخ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، خاص طور پر سندھ کے لوگ، بہت محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں۔
خیرپور پہنچنے پر فلپ کو سندھ کی ثقافت کی علامت، اجرک، کا تحفہ پیش کیا گیا۔ انہوں نے دیگر غیر ملکی سیاحوں کو بھی پاکستان کی خوبصورتی اور مہمان نوازی دیکھنے کی دعوت دی۔