تجارت
خیبرپختونخوا میں مالی بحران کے باعث 12 بحالی مراکز بند، 182 ملازمین فارغ

پشاور: خیبرپختونخوا میں منشیات کے عادی افراد کے علاج و بحالی کے لیے قائم 12 مراکز کو شدید مالی بحران کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان مراکز کے 182 ملازمین کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے، جو پانچ سال سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مراکز صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم تھے، جہاں اب تک تقریباً 75 ہزار منشیات کے عادی افراد کا مفت علاج کیا گیا تھا۔ اب یہ تمام مراکز مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں، اور 30 جون کے بعد ملازمین کو مکمل برطرف تصور کیا جائے گا۔
محکمے نے حکومت کو مراکز اور ملازمین کی بحالی کے لیے تجاویز پیش کی ہیں، تاہم فی الوقت کوئی متبادل منصوبہ سامنے نہیں آیا، جس پر عوامی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔